15 نومبر 2014 - 15:23
بغداد میں دو بم دھماکے، ۱۵ افراد جانبحق

عراقی دارالحکومت بغداد میں دو بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراقی سیکورٹی اہلکاروں نے جمعہ کے دن اعلان کیا کہ دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے میں دو کار بم دھماکے میں سینتالیس افراد زخمی بھی ہوئے ہيں۔
شمالی بغداد میں بہنے والی دریائے دجلہ کے قریب ہونے والے پہلے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوئے جبکہ الاعظمیہ کے علاقے میں ایک ریسٹورینٹ کے قریب ہونے والے کار بم دھماکے میں دس افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
درایں اثنا عراقی پارلیمنٹ کے رکن سلیم الجبوری نے جمعہ کے دن اپنے ایک بیان میں دہشتگرد گروہ داعش کے خلاف بین الاقوامی اتحاد کی فضائی کاروائيوں کو لاحاصل قرار دے دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲